بھٹکل:29/ جولائی(ایس او نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت حدود کے بندرگاہ پر بارش اور طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں مچھلی ذخیرہ اندوزی مرکز کی عمارت مکمل منہدم ہوگئی ہے۔ متعلقہ عمارت نارائن ناگپا کھاروی کی ملکیت ہے۔ عمارت کی چھت گر ی ہوئی نظر آئی۔ گذشتہ دو دہوں سے متعلقہ عمارت مچھلی ذخیرہ اندوزی مرکزکے طورپر استعمال کی جارہی تھی۔ عمارت کے نقصان کا اندازا ایک لاکھ روپیوں سے بھی زائد لگایا گیاہے۔ اس تعلق سے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کو اس سلسلے میں اپیل سونپی گئی ہے، انہوں نے مناسب اقدام کرنے کا تیقن دیا ہے۔